Friday, 18 July 2025

اپنے لب پر درودیں سجاتے چلو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اپنے لب پر درودیں سجاتے چلو

جشنِ میلادِ آقاﷺ مناتے چلو

روزہ ہر پیر کو مصطفیٰؐ نے رکھا

تم بھی سنت پہ خود کو چلاتے چلو

اپنے دل میں بسا کر نبیؐ کی وفا

امتی خاص ان کا بناتے چلو

عرش پر چاند تارے بھی ہیں شادماں

جشنِ میلادؐ گھر میں کراتے چلو

کفر کی آندھیوں کا ہے خطرہ بہت

دین کے دیپ رہ پر چلاتے چلو

آپؐ رحمت ہیں دونوں جہاں کے لیے

فیض ان کی حدیثوں سے پاتے چلو

آج تصدیق! دل چاہتا ہے یہی

نعتِ محبوبِؐ رب گنگناتے چلو


تصدیق احمد خان

No comments:

Post a Comment