جواب
کب مل رہے ہو؟
ابھی نہیں مل سکتا
بہت جی چاہ رہا ہے نا
مصروف بہت ہوں
ایسی بھی کیا مصروفیت
کچھ یاد ہے تمہیں
کیا
جب میں بے چین تھا تب
تب؟
تب تم نے انکار کر دیا تھا
وہ، مجبوری تھی
میں کسی مجبوری کو نہیں مانتا
میں
انگریزی کی ایک کہاوت سنی ہے تم نے
کون سی؟
کہ اگر ایک بس چھوٹ جائے تو
دوسری بہت دیر میں آتی ہے
مگر
میں دوسری بس کا انتظار نہیں کرتی
پھر؟
میں روٹ بدل دیا کرتی ہوں
شکیلہ رفیق
No comments:
Post a Comment