Tuesday, 13 February 2024

مرے دل ذرا ٹھہر جا تجھے کیسی بے کلی ہے

 مرے دل ذرا ٹھہر جا تجھے کیسی بے کلی ہے

بھلا اس سے مل کے پہلے ترا درد کم ہوا ہے

کبھی دید کی وہ برکھا کبھی لطف کا وہ ساون

کبھی چاہتوں کی شبنم تیرا غم بُھلا سکی ہے

جو دھک رہے ہیں شعلے کیا انہیں بُجھا سکی ہے

مرے دل ذرا ٹھہر جا تجھے کیسی بے کلی ہے

تو ملا ہے جب بھی اس سے

تو اداسیوں کے سائے کچھ بڑھ گئے ہیں

محرومیوں کے کانٹے، مجبوریوں کے نشتر

کچھ اور گڑ گئے ہیں

کوئی بات جب بھی کی ہے 

اک ان کہی کا سایہ یوں درمیاں رہا ہے

وہ مل سکا نہ تجھ کو احساس اس زیاں کا

کچھ اور بڑھ گیا ہے

سو یہ میرا مشورہ ہے مت اس سے ملنے جاؤ

جو سو گئے ہیں جذبے انہیں پھر سے مت جگاؤ

تم کہاں کے دانا میری بات مانتے ہو حالانکہ جانتے ہو

کہ ملے ہو جب بھی اس سے دکھ اور بڑھ گئے ہیں

اک آگ پھر لگی ہے مرے 

مرے دل ذرا ٹھہر جا تجھے کیسی بے کلی ہے


پروفیسر جاوید اقبال

No comments:

Post a Comment