Tuesday 13 February 2024

پال رکھتے ہیں کئی روگ پرانے والے

 پال رکھتے ہیں کئی روگ پرانے والے 

ہجر کو ڈوبتے سورج سے ملانے والے

حال کس حال میں لکھتے ہیں تجھے علم کہاں 

بِن پڑھے خط کے تراشے کو جلانے والے 

ہم نے امیدِ ملاقات پہ کاٹا جیون 

مڑ کے آئے ہی نہیں ہاتھ چھڑانے والے 

پہلے پہلے کہ سرابوں پہ یقیں ہوتا تھا

اور پھر خواب ہوئے خواب دکھانے والے 

بات کرنے کا ہنر سیکھ لو مجھ سے آ کر 

تجھ میں وہ بات کہاں بات بنانے والے 

اُن کے قدموں کے نشاں بھی نہ کوئی ڈھونڈ سکا 

ایک دن خاک ہوئے خاک اڑانے والے

 

رمیکا منال

No comments:

Post a Comment