Tuesday 13 February 2024

پھیلی ہے مثل خوشبو مری فکر شاعرانہ

 پھیلی ہے مثلِ خوشبو مِری فکرِ شاعرانہ

ہے غزل مِرا تعارف، مِرا شعر ساحرانہ

کہاں بزمِ اہلِ دانش، کہاں دل مِرا دِوانہ

وہاں گُفتگو مدلل، یہاں ہر سخن فسانہ

وہ دلنشیں سا لہجہ، وہ گُفتگو کی خُوشبو

نظروں میں آ گیا ہے، اب دل کو کیا بچانا

یوں تو تمہارے بِن بھی اچھی گُزر رہی تھی

تم سے ملی تو مجھ کو آیا ہے مُسکرانا

مِری لوحِ زندگی کا عُنواں ہی روشنی ہے

میں اُدھر ہوں شمعِ محفل تو اِدھر چراغ خانہ

کبھی ان کو دیکھتی ہوں کبھی گھر کو دیکھتی ہوں

کہاں وہ بلند پایہ، کہاں یہ غریب خانہ


عرفانہ امر

No comments:

Post a Comment