Tuesday, 20 February 2024

کون ہے سرپرست بھول گئے

 کون ہے سرپرست بھول گئے

لوگ عہد الست بھول گئے

تم نیا معرکہ سجاؤ گے

تم پُرانی شکست بھول گئے

ایک اچھا سا نام تھا اپنا

یار ہم بادہ مست بھول گئے

دن میں سُورج سے کھیلنے والے

رات کا بند و بست بھول گئے

ویسے حد ہے مِرا جنم دن تھا

تم اٹھائیس اگست بھول گئے


خلیل الرحمٰن حماد

No comments:

Post a Comment