آج کے دن کی نظم
زندگی سے مِلی تھی کہیں
ساعتیں تھم گئی تھیں وہیں
وہ مہک چُھو کے گُزری مجھے
رُوح تک مُسکرانے لگی
کس قدر جان لیوا سفر
اور حسیں ہے رفاقت تِری
ساتھ چلنے لگی تھام کر
اُنگلیاں پیار کی
آج بھی نقش زندہ وہی
میں وہی تم وہی
زندگی سے مِلی تھی کہیں
رابعہ سرفراز
No comments:
Post a Comment