Saturday, 17 February 2024

دیواروں کو حال سنایا جا سکتا ہے

 دنیا سے تو جھوٹ بتایا جا سکتا ہے

لیکن دل کیسے سمجھایا جا سکتا ہے

تنہا لوگو! دیواریں تو سُن لیتی ہیں

دیواروں کو حال سُنایا جا سکتا ہے

عُمر لُٹائی جا سکتی ہے اک لمحے پر

اک لمحہ تا عُمر چلایا جا سکتا ہے

دل صحرا میں صدیوں سے اک ویرانی ہے

تم آؤ تو شہر بسایا جا سکتا ہے

تم سے مل کر اتنی تو اُمید ہوئی ہے

اس دُنیا میں وقت بِتایا جا سکتا ہے

کئی دنوں کے بعد تمہاری یاد آئی ہے

کئی دنوں تک کام چلایا جا سکتا ہے

اے خوابیدہ آنکھو پلکیں بند ہی رکھنا

ورنہ سارا کما کمایا جا سکتا ہے


منوج اظہر

No comments:

Post a Comment