Saturday, 3 February 2024

عرب نہ بیٹھنے دیتے کوئی غریب، قریب

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عرب نہ بیٹھنے دیتے کوئی غریب، قریب

انہیں بٹھاتے تھے رب کے مگر حبیب، قریب

ہوائے شہر مدینہ ہمیں بتاتی ہے

ہیں خُلد اور مدینہ بہت قریب قریب

شروع میں تو نبیؐ کی مخالفت بھی کی

کرم جو دیکھا تو ہوتے گئے رقیب، قریب

حضورﷺ ہی نے دکھایا ہے راستہ اُن کو

بُتوں میں کچھ تھے مگن کچھ کے تھی صلیب، قریب

انہیں ہی ملتی ہے تحفے میں نعتِ پاک اُن کی

درودﷺ اور دُعا لائیں جو ادیب، قریب

درودِ پاک کی برکت سے ٹھیک ہوتا گیا

مریض ایسا تھا آتے نہ تھے طبیب، قریب

خُدا کا شکر ہے کرتے ہیں مدحتِ شہِ دیںؐ

عظیم صنف کے جاتے ہیں خوش نصیب، قریب


احمد زوہیب

No comments:

Post a Comment