Friday, 10 November 2023

ہائے دل کی لگی میں مدینے چلا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہائے دل کی لگی میں مدینے چلا

میری قسمت جگی میں مدینے چلا

مل گئی ہر خوشی میں مدینے چلا

آس پوری ہوئی میں مدینے چلا

نیند آتی نہیں چین آتا نہیں

بے قراری بڑھی میں مدینے چلا

لوٹ کر آ نہ پاؤں میں واپس کبھی

لے کے حسرت یہی میں مدینے چلا

آتش عشق دل میں بھڑکتی تھی جو

اگ وہ بجھ گئی میں مدینے چلا

بر زباں ہے درودِ شہِ بحر و بر

لے کے تشنہ لبی میں مدینے چلا

کاش میں دیکھ لوں روضۂ مصطفیٰؐ

دل میں حسرت ہوئی میں مدینے چلا

نعت کاظم نے لکھی ہے گہرائی سے

وہ سنانے کو ہی میں مدینے چلا


کاظم شیرازی

No comments:

Post a Comment