عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سینے میں جس کے ہے بسی الفت حسینؑ کی
بس وہ بیان کرتا ہے عظمت حسینؑ کی
جان و جگر سے کرتے ہیں مدحت حسینؑ کی
محشر میں کام آئے گی چاہت حسینؑ کی
جس کو نبیﷺ سے پیار، محبت ہے دوستو
وہ دل میں کیسے پالے گا نفرت حسینؑ کی
ہر دور میں یزید دکھائے گا اپنا رنگ
ہر دور میں رہے گی ضرورت حسینؑ کی
سجدے میں سر حسین کا کاٹا ہے اس لیے
وہ جانتے تھے قوت و ہمت حسینؑ کی
پرچم کبھی بھی دین کا جھکنے نہ دیجئے
دیتی ہے ہم کو درس شہادت حسینؑ کی
فرمان مصطفٰیﷺ پہ ہمارا ہے سر نگوں
کاظم ہمیں بھی پیاری ہے عترت حسینؑ کی
کاظم شیرازی
No comments:
Post a Comment