Tuesday, 7 November 2023

لہو و لعب میں وقت نہ اپنا زیاں کرو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لہو و لعب میں وقت نہ اپنا زیاں کرو

پڑھ کر درود پاک دل اپنا جواں کرو

چھایا ہے دل پہ ابر گُناہوں کا دوستو

روشن درودِ پاک سے دل کا مکاں کرو

عشقِ نبیؐ میں ڈُوب کے غمگین قلب کو 

نعتِ نبیﷺ سُنا کے اسے شادماں کرو

پیغامِ حق سُنا کے یہ ڈنکے کی چوٹ پر

رد جا کے بتکدے میں حدیث بُتاں کرو

جو راہ مصطفیٰؐ کی ہے اس کے سوا نہ تم

رہ اور اختیار اے پیرِ مغاں کرو

پیغام ہر کسی کو ہے صادقؐ امینؐ کا

محفوظ کِذب و جُھوٹ سے اپنی زباں کرو

لا ریب ہو سکے گی نہ کاظم! بیاں کبھی

پھر بھی رسول پاکﷺ کی سیرت بیاں کرو


کاظم شیرازی

No comments:

Post a Comment