Tuesday, 7 November 2023

عباس کا وہ غیض وہ تیور جلال کے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عباسؑ کا وہ غیض وہ تیور جلال کے

خود موت رکھ رہی تھی قدم دیکھ بھال کے

اصغرؑ کو مانگا شاہؑ نے کلیجا سنبھال کے

ہاتھوں پہ ماں نے رکھ دیا دل کو نکال کے

پانی کیا طلب تو اجل نے کیا سلام

یوں بھی جواب ملتے ہیں اکثر سوال کے

انسان کے دل کا وزن کیا تھا حسینؑ نے

میزان موت میں علی اصغرؑ کو ڈال کے

کوثر اُنہیں ملا، اُنہیں فردوس مل گیا

جو مدح خواں رہیں ہیں محمدؐ کے لعل کے

بتلا رہی ہے شامِ غریباں کی بے کسی

گیسُو بکھر چکے ہیں محمدؐ کے آلؑ کے

پیشانئ نماز جھکا دی حسینؑ نے

مینا یزیدِ نحس کو دوزخ میں ڈال کے


مینا کماری ناز

ماہ جبیں ناز

No comments:

Post a Comment