رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
اپنے من پر حاوی ہو جا
اندر سے بھی صوفی ہو جا
جو رب سے باغی کرتی ہے
اس دنیا سے باغی ہو جا
جوش پہ ہے فتنوں کا طوفاں
حضرتِ نوح کی کشتی ہو جا
ہو گی تیری ٹھوکر میں دنیا
دنیا سے مستغنی ہو جا
لوگ پڑھیں گے صدیوں تجھ کو
سعدی بن، شیرازی ہو جا
نصیر سراجی
No comments:
Post a Comment