Thursday 23 March 2023

ہم آڑے ترچھے مکانوں کی

 ہم آڑے تِرچھے مکانوں کی

چھتوں سے ٹپکتے لوگ

بارشوں کے قہر میں

سوکھے شجر بن کر تیرتے ہوئے

اپنی سانسوں کی لکڑیاں جلاتے

دُھویں سے آکسیجن اٹھاتے

کچی اینٹوں کی تھالیوں سے

لاشوں کا رزق ڈھونڈتے ہوئے

مٹی سے ساز باز کرتے

ہم بوسیدہ دُھنوں پر

وطن کے زنگ آلود گیت

گُنگناتے ہوئے

پرچموں کے دھاگوں سے

اَدھ مَری آنکھوں میں

سلائیاں ڈالتے

پانیوں کی آگ میں

جل کر بھسم ہو رہے ہیں

ہمارے حق میں قیامت بُلا لی جائے


سدرہ سحر عمران

No comments:

Post a Comment