Monday, 27 March 2023

کبھی تو تم بھی سمجھتے یہ مسئلہ میرا

 کبھی تو تم بھی سمجھتے یہ مسئلہ میرا

تمہارے ساتھ نہیں تھا مقابلہ میرا

یہ میرے دوست پرانے مجھے بتاتے ہیں

کہ پہلے سب میں نمایاں تھا قہقہہ میرا

یہ کس نے چھین لیا مجھ سے شاعری کا جنوں

یہ کس نے توڑ دیا رب سے رابطہ میرا

بس ایک لمحے کو کھٹکا لگا محبت کا

پھر اس کے بعد نہیں دل ہوا اچھا میرا

تو ٹھیک کہتی ہے قربت ہی اصل دھوکہ ہے

تُو نے چُھو کر ہی نہیں دیکھا ہے متھا میرا


دہر کاظمی

No comments:

Post a Comment