Thursday, 30 March 2023

عشق ہو جائے تو پھر آگ کا دریا دیکھیں

 عشق ہو جائے تو پھر آگ کا دریا دیکھیں

پار اُتر جائیں تو پھر ہجر کا صحرا دیکھیں

سُرمئی شام میں ساحل کے سسکنے کی صدا

سُن کے برفاب سمندر کو پگھلتا دیکھیں

ڈُوبتا دیکھتے ہوں دوست کنارے پہ اگر 

آپ سورج کو سمندر میں اترتا دیکھیں

زہرِ قاتل نہیں امرت ہے پیالہ سچ کا 

پی کے زندہ ہوئے سقراط کا جینا دیکھیں

میری کج علمی غزل گوئی کے لائق ہی نہیں 

میرے اشعار نہیں میرا عقیدہ دیکھیں

عشق درویش کو ساغر سا بنا دیتا ہے 

ان فقیروں کا لبادہ نہ سراپا دیکھیں


فاروق درویش

No comments:

Post a Comment