Friday, 24 March 2023

جرم اپنا ہی مان کے ہم نے

 جرم اپنا ہی مان کے ہم نے

ہار دی ہازی جان کے ہم نے 

رِیت سَسی کی، لو نبھا ڈالی

ریت صحرا کی سان کے ہم نے

جو تھا ممکن نہیں کسی کے لیے 

کر دکھایا ہے ٹھان کے ہم نے

کسی پتھریلے دل میں جانے کیوں 

خواب بوئے تھے، دھان کے ہم نے

دل سے منوا لی بات اپنی جبیں

دل پہ بندوق تان کے ہم نے


مہ جبین عثمان

No comments:

Post a Comment