Sunday, 26 March 2023

میں بھی انسان ہوں مجھ پہ بھی جنوں طاری ہے

 میں بھی انسان ہوں مجھ پہ بھی جنوں طاری ہے

کوئی بتلائے؟ یہ کس قسم کی بیماری ہے

کیوں مِرے جسم کے اعضاء میں ہے خانہ جنگی

قلب مجروح! یہی کیا تِری سرداری ہے؟

خوابِ خرگوش میں سوئی ہیں سبھی کی فکریں

ظاہری طور پر ہر ایک میں بیداری ہے

سب سلاطین کے وہ جاہ و حشم ختم ہوئے

فکر سے قوم مگر آج بھی درباری ہے

برما و شام و یمن، یا ہو فلسطیں کی زمیں

خاک میں سب کی فقط بچوں کی کلکاری ہے


ظہیر الہ آبادی

No comments:

Post a Comment