Wednesday, 29 March 2023

بھلانے کے جتن کرنا دریچہ بھی کھلا رکھنا

 بھلانے کے جتن کرنا دریچہ بھی کھلا رکھنا

عذاب بے یقینی میں ہمیشہ مبتلا رکھنا

کبھی بھڑکے ہوئے جذبات کو برفاب کر دینا

کبھی ٹھٹھری ہوئی دیوار پر کوئی دیا رکھنا

سماعت گھر کے دروازے کی درزوں پر لگا دینا

پھر اس کے بعد ان قدموں کی آہٹ کا پتہ رکھنا

بجا ہے فاصلہ یہ عارضی ہے درمیاں لیکن

محبت میں مناسب کب ہے کوئی فاصلہ رکھنا

ہوا کے رخ کا اندازہ بھی کر لیتے تو کیا ہوتا

ہمیں کب راس آیا ہے ہوا سے رابطہ رکھنا


یوسف خالد

No comments:

Post a Comment