Sunday, 26 March 2023

وصل کیا ہے تمہارا لمس یا قربت کی گھڑی

 وصل کیا ہے

تمہارا لمس یا قربت کی گھڑی

وصل ہے قوتِ پروازِ تخیل کہ جب

میں تمہیں یاد کروں تو تمہیں سنائی دے

میری پکار سماعت سے یوں ٹکراتی ہوئی

کہ جیسے کان کی لَو کوئی جھونکا چُھو جائے

اور وہم گزرے کسی نے پکارا ہے شاید

نہیں یہ وِہم نہیں یہ حقیقی باتیں ہیں

مجازی عشق حقیقی سے مستعاری ہے

اس کے سب ہی اصول، ایک رمز رکھتے ہیں

اس میں سب وجد میں قربت کا مزا چکھتے ہیں 

سنو قربت ہے کیا

میں تم کو چُھو کر آ جاؤں

نہیں یہ ساتویں حِس ہے 

کہ جس میں آواز کی لہریں

دکھائی دیتی ہیں

جس میں نظروں کی بھی دھڑکن سنائی دیتی ہے 

کبھی تم نے میری آنکھوں میں نہیں دیکھا نا

میری آنکھوں میں مسلسل جو دھڑکتا ہے وہ

تمہاری دید کی خواہش تمہارا چِہرہ ہے

عشق ہے ساتویں حِس

عشق راز گہرا ہے


صائمہ یوسفزئی 

No comments:

Post a Comment