کیوں اتنی رکاوٹیں ہیں میرے اور اس کے بیچ
بے وجہ عداوتیں ہیں میرے اور اس کے بیچ
راتوں کو ہوئی اس پہ اٹھ اٹھ کے شاعری
چند غزلی عبادتیں ہیں میرے اور اس کے بیچ
میرے اور اس کے بیچ کہنے کو کچھ نہیں
چند ایک وضاحتیں ہیں میرے اور اس کے بیچ
ہوتی رہی ہے اس پہ رتجگوں میں شاعری
چند غزلی عبادتیں ہیں میرے اور اس کے بیچ
یوسف عالمگیرین
No comments:
Post a Comment