Thursday, 30 March 2023

عجز سے رتبہ بڑھا وہ ترے شیدائی کا

 عجز سے رتبہ بڑھا وہ تِرے شیدائی کا

رشک خورشید بنا داغ جبیں سائی کا

کہتے ہیں جس کو قیامت ہے کرشمہ تیرا

حشر کیا چیز ہے مجمع ہے تماشائی کا

آئینہ خانے میں جاتے ہو سنورنے کے لیے

دیکھو دعویٰ نہ غلط ہو کہیں یکتائی کا

مسجد و کعبہ میں ڈھونڈوں کہ حریمِ دل میں

کچھ ٹھکانہ بھی ملے اس بتِ ہرجائی کا

جوشِ وارفتگئ عشق وہ سن کر بولے

قیس پر سایہ ہے شاید کسی سودائی کا


قیس آروی

ضمیرالحق

No comments:

Post a Comment