Friday, 31 March 2023

محبت کا اثر ہے کیمیائی

 محبت کا اثر ہے کیمیائی


جلانے کے عمل کو آکسیجن تیز کرتی ہے

بھڑک اٹھتا ہے دامن ہائیڈروجن کا حرارت سے

مگر جب پیار کے رشتے سے جڑ جائیں

خنک تاثیر پانی کی بجھا دیتی ہے آتش کو

بھڑکتا سوڈیم دیکھو کلوریں کی جدائی میں

کلوریں سوڈیم کے ہجر میں زہر ہلاہل ہے

گلے مل کر بہم آب محبت میں

اگر تحلیل ہو جائیں، نمک بنتا ہے

نمکیں ذائقہ جس کا نہ ہو کھانوں میں

تو وہ زہر لگتے ہیں


حسنین بخاری

No comments:

Post a Comment