عارفانہ کلام، حمد، نعت، منقبت
غمِ ہجرِ مصطفیٰؐ میں میری جان سُلگ رہی ہے
کبھی اُنﷺ کی ہو زیارت یہی لو لگی ہوئی ہے
میں چلا ہوں اپنے گھر سے یہی سوچ کر مدینے
میرا کام جستجو ہے، تیراﷺ کام رہبری ہے
نہ ہُوا ہے کوئی تجھ سا نہ جہاں میں کوئی ہو گا
تُو حبیبِﷺ کِبریا ہے تجھے زیب سروری ہے
مجھے اے فدا! یقیں ہے کبھی دید انﷺ کی ہو گی
میرا دل تڑپ رہا ہے میری آنکھ میں نمی ہے
غلام ربانی فدا
No comments:
Post a Comment