میرے سارے سوالوں میں
محبت کے حوالوں میں
ہے جس کا نام، وہ تم ہو
ہے جس کا خیال، وہ تم ہو
تمہی ہو روشنی میری
تمہیں سے زندگی میری
تمہارا نام ہونٹوں پر
تمہارا پیار اس دل میں
مِرے بے نور جیون میں
چمکتے چاند کی مانند
مِری ویران آنکھوں میں
کِرن کا استعارہ تم
ہے اک بات جو دل میں
وہ مجھ کو تم سے کہنی ہے
مجھے تم سے محبت ہے
مجھے تم سے محبت ہے
بلال احمد
No comments:
Post a Comment