رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
آغاز اور انجام سے بے خبر
کہانی ہوتی رہی
وقت کے سمندر میں
کتنے ہی جزیرے ڈوب گئے
کتنے ہی جہاز غرق ہوگئے
فطرت کے کارخانے میں
انسان کے خوابوں اور خیالوں سے بے نیاز
تخلیق اور تخریب کا سلسلہ جاری ہے
زاہد ڈار
No comments:
Post a Comment