عارفانہ کلام نعتیہ کلام
المولد النبیﷺ
درِ دولت پہ انؐ کے حاضری دی
یہ ہے لاریب میری خوش نصیبی
مقامِ عزت و تکریم ہے یہ
نہایت واجب التعظیم ہے یہ
یہ ہے سرکاؐر کی جائے ولادت
تجلی گاہِ خورشیدِ رسالتﷺ
مناسب احترام اس کا نہیں ہے
محبانِ نبیﷺ کا دل حزیں
خدا کے گھر میں کچھ بندے خدا کے
ادب نا آشنا ہیں مصطفٰیﷺ کے
پسند ان کو نہیں توقیرِ احمدﷺ
مگر پھر بھی ہیں مؤمن اور مؤحد
عزازیلی ہے یہ وحدت مآبی
خرابی ہی خرابی ہی خرابی
کرم اے افتخارِ نوحؑ و آدمؑ
”ترحم یا نبیؐٴ کل ترحم“
طارق سلطانپوری
No comments:
Post a Comment