ایک دو بار استخارہ کِیا
پھر کہیں عشق سے کنارہ کیا
ہم پہ دوزخ کی آگ واجب ہو
عشق تم سے اگر دوبارہ کیا
تجھ کو دیکھا بہت قریب سے اور
دور بیٹھے بھی یہ نظارہ کیا
چل پڑا تھا میں خودکشی کے لیے
پھر کسی نے مجھے اشارہ کیا
ہم بتاتے ہوئے بھی رو دیں گے
کیسے تیرے بِنا گزارا کیا
دل و جاں جو فدا کرے تم پر
آج اس شخص کو تمہارا کیا
اسامہ زاہروی
No comments:
Post a Comment