عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تخت کا اس طرف کر و فر دیکھیے
سجدۂ شکر میں اِک بشر دیکھیے
ذکرِ سجادؑ ہے دل کی آسودگی
خونِ مظلوم ہے چارہ گر، دیکھیے
حق کے بن کر رہیں گر وفادار ہم
سر اٹھائے گا پھر کیسے شر، دیکھیے
جن کے لشکر تھے، وہ مر گئے، مٹ گئے
تا ابد ابنِ حیدرؑ، مگر دیکھیے
زندگی تو شہادت میں، ہے زندگی
چڑھ کے نیزے پہ بولا ہے سر دیکھیے
ہم یزیدوں کے شاکر، نہیں ہمنوا
عشقِ شبیرؓ ہے معتبر، دیکھیے
عبدالرحمٰن شاکر
No comments:
Post a Comment