عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
طرز نبویؐ سے ہٹیں گے جو پریشاں ہوں گے
روز محشر بھی وہی لوگ پشیماں ہوں گے
اک نظر ہی میں وہ پہچان لیے جائیں گے
جن کے اعضائے وضو حشر میں تاباں ہوں گے
ہر نبیؑ نفسی پکارے گا بروزِ محشر
میرے آقاؐ ہی بس احوال کے پُرساں ہوں گے
آپؐ کی آنکھوں کی ٹھنڈک سےنہیں دلچسپی
اپنے اعمال ہی بربادی کے ساماں ہوں گے
خوفِ گردابِ گُنہ کیسے ڈبوئے گا اُنہیں
آپؐ جن کے بھی سفینے کے نگہباں ہوں گے
اُنؐ کی چوکھٹ پہ پہنچ جائے جمیل عاصی
مرحلے زیست کے اُس در پہ ہی آساں ہوں گے
جمیل احمد جمیل
No comments:
Post a Comment