Monday, 16 October 2023

جا کر انہیں سنائیں حال دل تپیدہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جا کر انہیں سنائیں، حالِ دلِ تپیدہ

ہم ان کے رو برو ہوں، ہے خواہشِ شدیدہ

ہے یہ کسب فیض دیکھو، سر پیش بدوؤں کے

ہوئیں کسریٰ اور قیصر کی بھی گردنیں خمیدہ

سلمان فارسیؓ ہوں،۔ یا ہوں بلالؓ حبشی

درِ مصطفیٰﷺ پہ آ کر ہوئے کیسے برگزیدہ

شاہ اممﷺ کی الفت، یوں جاگزیں ہے دل میں

لکھتے نہیں کبھی بھی شاہوں کا ہم قصیدہ

مجھ پر عنایتیں ہیں تِری رحمتِ دو عالمﷺ

نکلے قلم سے میرے اشعار ہیں چنیدہ


عبدالرحمٰن شاکر

No comments:

Post a Comment