Monday, 16 October 2023

اک سخی کا دیکھ کر آیا ہوں در

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اک سخی کا دیکھ کر آیا ہوں در

دے رہا ہوں سب فقیروں کو خبر

آرمیدہ گرچہ وہﷺ طیبہ میں ہیں

ہے یہ ساری کائنات آقاﷺ کا گھر

آ گیا افلاک پر نُورِ زمیںﷺ

آ گئے معراج پر خیرالبشرﷺ

میرا اصلی گھر مدینے ہی میں ہے

اپنے گھر میں کھو گیا تھا میرا گھر

اُنؐ کی اطاعت کا ملے رُتبہ مجھے

بخت میرا بھی کبھی جائے سنور


لالۂ صحرائی

چوہدری محمد صادق

No comments:

Post a Comment