عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
محبت کہہ رہی ہے نعت بے خوف و خطر لکھیں
مگر اِذنِ شریعت ہے، جو لکھیں سوچ کر لکھیں
وہ ممدوحِ خدا ہیں آپ یہ کیوں بھول جاتے ہیں
اگر ہو نعت لکھنا تھام کر قلب و جگر لکھیں
فقط اِسمِ گرامیﷺ ہی رقم کر دیں تو کافی ہے
کہے گر نعت کوئی مختصر سے مختصر لکھیں
ٰمزا لکھنے جب ہے سامنے ہو گنبد خضری
بھلا روضے کا منظر بیٹھ کر کیا اپنے گھر لکھیں
غلو کا شائبہ تک بھی نہ ہو اس میں کہیں تائب
مدینے کے جو ہر ذرے کو ہم رشکِ گُہر لکھیں
خالد اقبال تائب
اسلام علیکم۔ یہ نعت حفیظ تائب صاحب کی نہیں بلکہ خالد اقبال تائب صاحب کی ہے ۔ یہ ان کے مجموعہ کلام "صبح ہونے والی ہے " کے صفحہ نمبر 18 پر موجود ہے
ReplyDeleteالسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، درستتگی کے لیے مشکور ہوں، جزاکم اللہ و خیر
Delete