عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نہ ہو کیوں کر محبت اس شہِؐ لو لاک سے پیدا
کِیا جس کو خدا نے اپنے نورِ پاک سے پیدا
جنوں تُو سچ بتا یہ دشت کیا صحرائے بطحا ہے؟
کشش ہے اس جگہ کے ہر خس و خاشاک سے پیدا
عیاں ہے نغمۂ بُلبل سے گُلشن میں ثنا تیری
ترانہ کی صدا ہے ہر گُلِ صد چاک سے پیدا
کلیجہ تھام لوں کیوں کر نہ خاتوں نامِ احمدﷺ پر
ہوا ہے عشق مجھ کو بھی شہِؐ لو لاک سے پیدا
راضیہ جمیلہ خاتون
No comments:
Post a Comment