Thursday 4 April 2024

یہ نہ پوچھو کہ جدا ہو کے کدھر جائیں گے

 یہ نہ پوچھو کہ جدا ہو کے کدھر جائیں گے

اب کے بچھڑیں گے مِری جان تو مر جائیں گے

ہم نے یہ سوچ کے منزل کا تعیّن نہ کِیا

آپ جائیں گے جِدھر ہم بھی اُدھر جائیں گے

آپ کے پیار پہ نازاں ہوں، بھرم رکھیے گا

ورنہ پھر آپ مِرے دل سے اُتر جائیں گے

پُوچھتے کیا ہو؟ شبِ غم کی طوالت کیا ہے

آپ اک شب کے گُزرنے سے گُزر جائیں گے

اب کے آئے ہیں تِرے در پہ تہیّہ کر کے

یاں سے اوپر کو ہی جائیں گے اگر جائیں گے

پُوچھ ان جھونپڑی والوں سے ہوا کی تیزی

تیرے تو بال ہی بِکھرے ہیں سنور جائیں گے

ہاں مِری قوم کو بس جُھوٹی تسلی دے دو

ان کو سچائی بتا دو گے تو ڈر جائیں گے

شان وہ ہم تھے کی سب ناز اُٹھائے ان کے

اب وہ دُنیا سے ملیں گے تو سُدھر جائیں گے


ذیشان لاشاری

No comments:

Post a Comment