Monday 29 April 2024

یہ خاک و آتش و آب اور یہ ہوا کیا ہے

 یہ خاک و آتش و آب اور یہ ہوا کیا ہے؟

اگر میں ان سے بنا ہوں تو پھر مِرا کیا ہے؟

وصال، ہجر، محبت مجھے بتا کیا ہے؟

اگر کچھ ان کے علاوہ بھی ہے تو کیا کیا ہے؟

عجیب حسن ہے اس کی اداس آنکھوں میں

وہ آدمی ہے یا پھر کوئی دیوتا، کیا ہے؟

اگر وہ چاند ہے تو اس کو چاند سا نہ کہو

اگر وہ پھول ہے تو پھر یہ پھول سا کیا ہے؟

میرا مزاج شروع سے جمالیاتی ہے

اگر یہ پردہ ہے تو چل اسے ہٹا، کیا ہے؟

وہ شاہ جا بھی چکا بزم سے، چلا میں بھی

اب اس کے بعد میرا بزم میں رہا کیا ہے؟


حسنین سائر

No comments:

Post a Comment