Sunday, 28 April 2024

نزار قبانی جب میں تم سے محبت کرتا ہوں

 جب میں تم سے محبت کرتا ہوں


جب میں تم سے محبت کرتا ہوں

ایک نئی زبان پُھوٹ پڑتی ہے

نئے شہر، نئے ملک دریافت ہونے لگتے ہیں

گھنٹے ننھے کتوں کی مانند سانس لینے لگتے ہیں

کتابوں کے صفحوں کے بیچ سے اناج کے خوشے اُگ آتے ہیں

پرندے تمہاری آنکھوں سے شہد کی بوندیں چُرا کر اڑنے لگتے ہیں

انڈین پھلیوں سے لدے قافلے تمہارے پستانوں سے روانہ ہونے لگتے ہیں

ہر طرف آم ہی آم گرنے لگتے ہیں

جنگل آگ پہن لیتے ہیں

اور چہار سُو نیوبین ڈھول بجنے لگتے ہیں


شاعری: نزار قبانی

اردو ترجمہ: منو بھائی

No comments:

Post a Comment