Tuesday, 30 April 2024

علی جوانمردوں کے امام کبیر ہیں اور

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


علی شاہِ حیدر اماما کبیرا

کہ بعد از نبی شد بشیراً نذیرا

علیؑ جوانمردوں کے اِمام کبیر ہیں اور 

نبیِؐ آخرالزماںؐ کے بعد بشیر و نذیر ہیں

زمین و آسماں، عرش و کرسی بحکمش

علی داں علیٰ کل شئ قدیرا

زمین، آسمان، عرش و کرسی ان کے تابع ہیں

علیؑ علیہ السلام جانتے ہیں علٰی کل شئی قدیرا کیا ہے

علی ابن عم محمد رسولﷺ است

چوں موسیٰ اخی گفت ہاروں وزیرا

علی رسُول اللهؐ کے چچا زاد بھائی ہیں 

جیسےموسیٰؑ اپنے بھائی ہارونؑ کو وزیرکہا

علی اولیاء را دلیل است برحق

علی انبیاء را ولیاً نصیرا

علیؑ اولیاء کے لیے دلیل برحق ہیں 

علیؑ انبیاء کے لیے مددگار و نصرت دلانے والے ہیں

زتو ہست روشن مہ و مہر و کوکب

توئی در دو عالم سراجاً منیرا

علیؑ آپ سے سورج چاند ستارے روشن ہیں

آپ ہی دونوں عالم میں روشن چراغ ہیں

بجنگِ احد چوں نبیؐ ماند تنہا

خدایش فرستادہ نادِ علی را

جب جنگ اُحد میں نبیؐ تنہا ہو گئے 

الله نے ناد علیؑ کو بھیجا

محبِ علی، جنتی بعدِ مردن

بود اے مند خوفِ منکر نکیرا

علیؑ سے محبت کرنے والے مرنے کے بعد جنتی ہیں 

اور وہ منکر نکیر کے خوف سے محفوظ ہیں

بہ بد خواہِ اولادِ حیدر خدا گفت

کہ یَدعُو ثبورًا وَ یَصلیٰ سَعِیرَا

حیدرِؑ کی اولاد کو بُرا کہنے والوں کے لیے خدا نے فرمایا 

وہ جلد ہی تباہی تباہی پکاریں گے اور سعیرمیں پہنچیں گے

ز تو نیست پوشیدہ احوالِ جامی

کہ ہستی بمعنی سمِیعاً بصِیرَا

علیؑ آپ سے احوالِ جامی پوشیدہ نہیں

کیونکہ آپ بمعنی سننے والے اور دیکھنے والے ہیں


عبدالرحمٰن جامی

No comments:

Post a Comment