Friday, 19 April 2024

ملے گی بھاری جو تنخواہ ضلع ناظم کو

 زعفرانی غزل

ضلع ناظم کی تنخواہ 


ملے گی بھاری جو تنخواہ ضلع ناظم کو

لگے گی ڈی سی او کی آہ ضلع ناظم کو 

نہ صرف سیلری ستر ہزار ماہانہ

ضلع کے لوگوں کو دینا پڑے گا جرمانہ 

کرایہ گھر کا بھی کیا کم ہے پورے تیس ہزار

ملے گا صاحبو! ہر ماہ ضلع ناظم کو 

کرے گا پورا لیکشن میں، جو بھی خرچ کیا 

وہ سب نکالے گا جو ووٹروں نے کھایا پیا 

ہے کیا مضائقہ یہ کاروبار ہے آخر

وگرنہ کرسی کی کیا چاہ ضلع ناظم کو

مزے اڑائے گا آدھے تو ضلع نائب بھی 

اٹھانے ہوں گے ہمیں اس کے مصائب بھی 

اگرچہ کام فقط اتنا ہی کرے گا وہ 

کہے گا واہ اجی واہ ضلع ناظم کو 

ابھی تو اگے اگر انتخاب ہونا ہے 

مزید قوم کا خانہ خراب ہونا ہے 

اٹھانے ہوں گے بڑے خرچ وزیروں کو 

نہیں ہے جس کی پرواہ ضلع ناظم کو 

بڑی غریب ہے مقروض قوم اے ساغر

کرے گا کون اب آگاہ ضلع ناظم کو 


ریاض الرحمٰن ساغر

No comments:

Post a Comment