Saturday, 27 April 2024

کسی کے ساتھ کوئی شام کر لو

 کسی کے ساتھ کوئی شام کر لو

ہمارے نام کا بھی جام بھر لو

اکیلے جا رہے ہو سُوئے مقتل

دُعا میری کم از کم ساتھ کر لو

نظر لگ ہی گئی آخر کسی کی

کہا تھا کس نے اتنا بن سنور لو

یونہی یہ حادثے ہوتے رہیں گے

اثر لیتے ہو بس اتنا اثر لو

کفن بر دوش اُٹھو، ان کو ڈُھونڈو

پس پردہ جو ہیں ان کی خبر لو

تمہارا نام بھی ہے مُجرموں میں

بہت چُھپ چُھپ کے رہتے تھے مگر لو


زاہد ندیم احسن

No comments:

Post a Comment