دبستان اردو
وہ شیرینی میں دکنی کی زبان ریختہ جیسی
حزیں ایسی کہ جیسے میر کا دیوان کھل جائے
دقیق اتنی کہ گویا مصرعۂ غالب کا اک مضموں
طہارت میں ہے وہ اقبال کی بانگِ درا جیسی
اداسی میں وہ یاسیت زدہ ساحر کی نظموں کا حسیں پرتو
کہ ناصر کاظمی کی یاس میں ڈوبی غزل کی عکس ریزی ہے
وہ شوخی میں عدم کے شعر کی مانند شوخ و شنگ
بغاوت میں ہے جالب کے گرجتے ابر کا ٹکڑا
لگاوٹ میں وہ محسن کے کسی رومان پرور شعر کا مصرعہ
نویدِ انقلاب فیض سے مشروط حسن
جہاں زاد حسن کوزہ گر راشد
عروجِ رمز میں جون ایلیا کے در پہ دستک دے
غزل سی ہے کہ خود احمد فراز آئے اسے دیکھے
ملاحت میں ہے انشا جی کی پوری چودھویں کی رات
محبت میں گُندھی پروین شاکر کا کوئی بہروپ
وہ لڑکی کم ہے سائر! شعر کا اردو دبستاں ہے
حسنین سائر
No comments:
Post a Comment