زعفرانی کلام
اصلی ہو یا نقلی سائیں
ڈگری تو ہے ڈگری سائیں
مجھ سے پنگا مت لینا تو
ورنہ قسمت بگڑی سائیں
اردو ٹھیک سے بول نہ پاؤں
کیسے بولوں عربی سائیں
کھو جا قوم کے لفڑ ے میں تو
کچھ تو پگھلے چربی سائیں
کتے کو یوں دیکھ کے بھاگا
جیسے ہو کوئی گولی سائیں
اک بھی بال نہیں ہے سر پر
اور ہے جیب میں کنگھی سائیں
ظرف میں نیویں نیویں دیکھے
کلغی جن کی اونچی سائیں
تم کو لوٹا کہہ بیٹھی ہوں
آئی ایم ویری سوری سائیں
نہ پکڑو تو بزنس میرا
پکڑو تو پھر چوری سائیں
اس پہ کیا پھر ٹیں ٹیں کرنا
جس کی کھانا چوری سائیں
کھولی کیا این جی او بینا
ہوگئی ان کی چاندی سائیں
روبینہ شاہین بینا
No comments:
Post a Comment