Tuesday, 23 April 2024

نبی پاک نے با آواز بلند تعلیم دی

 گفت پیغمبرﷺ با آواز بلند

‎بر توکل زانوئے اُشتر بہ بند

‎نبی پاکﷺ نے با آواز بلند تعلیم دی

‎اللہ پر توکل رکھو ساتھ ہی اُونٹ کے گھٹنے بھی باندھو

‎رمز الکاسب حبیب اللہ شنو

‎از توکل در سبب کاہل مشو

‎اشارہ سمجھو کہ حلال روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہے

‎توکل کے بھروسے کاہل نہ بن جاؤ

‎چیست دنیا از خدا غافل بدن

‎نے قماش و نقرہ و فرزندان و زن

‎دنیا کیا ہے اللہ سے غافل ہونا

‎نا کہ ساز و سامان چاندی، بیوی اور بچے

‎نام احمدﷺ نام جملہ انبیاء ست

‎چونکہ صد آمد نود ہم پیش ماست

‎احمدؐ کے نام میں تمام انبیا کے نام موجود ہیں

‎جیسا کہ سو آئے تو نوے بھی ساتھ ہی آ جاتے ہیں


مولانا رومی

اردو ترجمہ؛؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment