غمِ محبت سے کوئی نکالے مجھ کو
پستی سے بلندی پہ اٹھا لے مجھ کو
ڈراتے ہیں دن کے اجالے مجھ کو
اپنے دامن میں کوئی چھپا لے مجھ کو
اُن سے میرا تڑپنا نہ دیکھا گیا
کر دیا موجوں کے حوالے مجھ کو
چند قطروں سے پیاس نہیں بُجھتی
بھر کے پلاؤ مئے کے پیالے مجھ کو
مجھے یاد نہیں انجم اپنی سوانح عمری
میری آپ بیتی کوئی سنائے مجھ کو
انجم شہزاد
No comments:
Post a Comment