Friday, 29 March 2024

یہ سب میرے جنم دن کی خوشی میں ہے

 یہ سب میرے جنم دن کی خوشی میں ہے

یہ سب میری تمناؤں سے بڑھ کر ہے

کوئی ایسی بھی شے ہے جو

مجھ جیسے کم صفت کے ان تحائف میں

نہ شامل ہو

اگر کم ہے تو اک رومال کم ہے

وہ اک رومال

جو بازار میں مہنگا تو نہیں ملتا

وہ اک رومال جو اماں مجھے دیتی

جو عمر پھر کے آنسوؤں کو

جذب کر کے بھی

نیا اور خشک رہتا

وہ اک رومال

جو بازار میں مہنگا نہیں ملتا

مگر اب کے برس

رومال کم ہے


حارث خلیق

No comments:

Post a Comment