Thursday, 14 March 2024

روشنی لالٹین سے مقدم ہے

 روشنی لالٹین سے مقدّم ہے


روشنی لالٹین سے مقدّم ہے

نظم ڈائری سے زیادہ اہم ہے

اور بوسہ لبوں سے زیادہ قیمتی ہے

تمہارے نام میرے خط

ہم دونوں سے زیادہ عظیم بھی ہیں اور مقدّم بھی

صرف یہی وہ دستاویز ہیں

جہاں لوگ تلاش کر سکیں گے

تمہارا حُسن

اور میرا پاگل پن


شاعری: نزار قبانی

اردو ترجمہ: منو بھائی

No comments:

Post a Comment