Saturday, 30 March 2024

خوابوں کی تعبیر بتا سکتا ہوں میں

 خوابوں کی تعبیر بتا سکتا ہوں میں

پانی پر تصویر بنا سکتا ہوں میں

وعدوں قسموں رسموں کی زنجیروں کو

تو جو بلائے توڑ کے آسکتا ہوں میں

تیشہء فرہاد ہے میرے پاس ابھی

راہ کے سب کہسار ہٹا سکتا ہوں میں

تو جو چاہے میں سے ہم ہو جائیں گے

ایسی اک تدبیر بتا سکتا ہوں میں

ساتھ اگر یہ تجھ کو ہی منظور نہیں

چھوڑ کے تجھ کو دور بھی جا سکتا ہوں میں

ڈرتا ہوں کہ نام تیرا نہ آ جائے

ورنہ اک طوفان اٹھا سکتا ہوں میں

دل پر حکومت کرنے والے حاکم سن

تیری یہ جاگیر جلا سکتا ہوں میں


آصف ریحان عابد

No comments:

Post a Comment