سیاست کر لو لاشوں پر
کہ ان میں کوئی بھی لاشہ
نہ بھائی ہے تمہارا
اور نہ بیٹا ہے نہ بیٹی ہے
نہ ان سے درد کا بندھن
نہ کوئی خون کا رشتہ
نہ ان سے منسلک
آزردہ روحوں سے کوئی نسبت
مگر انسانیت کے دعویداروں
سوچ لو اتنا
یہ بازی جب بھی پلٹے گی
تو پھر تقدیر کا کاتب
تمہیں وہ کچھ دکھائے گا
جنہیں دِکھنے سے کچھ پہلے
تم اپنی موت چاہو گے
زاہدہ رئیس راجی
No comments:
Post a Comment