Monday, 11 March 2024

مانا کہ بہت زیادہ گنہگار نہیں ہوں

 مانا کہ بہت زیادہ گنہ گار نہیں ہوں

لیکن تِری فردوس کا حقدار نہیں ہوں

چاہے تو مِرے دل میں کوئی شوق سے آئے

کرتا میں کسی شخص کو اصرار نہیں ہوں

کہتا میں ہر اک شعر نہیں دیکھ، پرکھ کے

لکھتا میں غزل سوچ کے ہر بار نہیں ہوں

گر جاؤں اگر وہ بھی مِرے ساتھ گریں گے

وہ ٹیک لگا بیٹھے ہیں، دیوار نہیں ہوں

مخلص ہو تو اک شخص بہت مجھے شرجی

ہر اک کی محبت کا طلبگار نہیں ہوں


شرجیل اعزاز شرجی

No comments:

Post a Comment